پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان ) معروف کاروباری شخصیت الحاج چوہدری محمد ارشد ٹلوانہ اچانک وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ عید گاہ شان اسلام میں معروف عالم دین قاری قیام الدین الحسینی نے پڑھائی نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق معروف بزرگ سیاستدان اور آڑھتی الحاج چوہدری محمد امین عرف یامین ٹلوانہ کے بڑے صاحبزادے چوہدری محمد ساجد امین ٹلوانہ چوہدری راشد امین ٹلوانہ کے بڑے بھائی سابق سٹی ناظم چوہدری طاہر آصف شہید ،چوہدری شاہد آصف، چوہدری زاہد آصف کے بہنوئی الحاج چوہدری محمد ارشد وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ عیدگاہ شان اسلام میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے سیاستدان سابقہ ناظمین کونسلروں وکلا کی بہت بڑی تعداد سرکاری افسران اور ہزاروں کی تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی اورمرحوم کی سماجی رفاعی اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے والد چوہدری محمد امین المعروف یامین ٹلوانہ سے ان کے صاحبزادے اور چوہدری محمد ساجد امین ٹلوانہ سے ان کے بھائی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔اور دعائے مغفرت کی گئی
0