0

تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ میں تین ڈکیتوں کو بیک وقت پکڑ لیا

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ میں تین ڈکیتوں کو بیک وقت پکڑ کر اہلیان علاقہ اور پولیس نے بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اہلیان کنڈل ،کندوال اور جیٹھل کو اس دلیری پر سلوٹ پیش کرتا ہوں خاص کر سخاوت حسین ولد ریشم خان ،ملک قیصر ولد صاحب خان اور محمد الیاس ولد سحیسرخان کندوال نے ڈاکوؤں کو پکڑنے میں جو اہم رول ادا کیا ہے وہ زبردست قابل تحسین ہے ملک احسان جہلمی آف کنڈل کا بھی عوام کو بروقت اطلاع دینے اور انہیں باہر نکالنے میں اہم کردار ہے ایس ایچ او تھانہ للہ چوھدری ناصر گجر ، ڈی ایس پی پنڈ دادن خان چوہدری عامر شاہین گوندل ، ایلیٹ فورس کے ناصر جنجوعہ اور اس اپریشن میں حصہ لینے والے دیگر اہلکار اور افسران بھی قابل تعریف ہیں میں ڈھوک نورا اور عیسی وال کے نوجوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے بغیر کسی فورس کے خود ہمت کر کے دو پیشہ ور ڈاکوؤں کو پکڑا اور للہ پولیس کے حوالے کیا عوام کے خصوصی تعاون سے ایک دن میں دو الگ الگ ڈکیت گروہوں کا پکڑے جانا بہت بڑی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں گزشتہ کئی ماہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی تھیں یہ بڑی اچھی پیش رفت ھوئی ہے اس سے وارداتوں میں کمی ائے گی پولیس اور عوام کا اپس میں اعتماد نہ ہو تو ملزمان کا قلع قمع نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ میرا ار پی او راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ جن لوگوں نے پولیس کی مدد کی ہے ان افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ائندہ بھی یہ لوگ پولیس کی مدد کرتے رہیں ان افراد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں تحفظ بھی فراہم کرنا چاہیے اور پولیس خاص طور پر عوام کی عزت نفس کا خیال رکھے