0

نے حصہ لیا۔ فوجی فاؤنڈیشن کالج دھریالہ جالپ کے ہونہار طالب علم نے سٹار آف پنڈ دادنخان” کا اعزاز اپنے نام کیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )فوجی فاؤنڈیشن کالج دھریالہ جالپ کا اعزاز ، پنجاب کالج پنڈ دادنخان کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے طالب علموں کے درمیان “سٹار آف پنڈ دادنخان” کے نام سے تحریری مقابلہ ہوا، جس میں تحصیل بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے سینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں نے حصہ لیا۔
فوجی فاؤنڈیشن کالج دھریالہ جالپ کے ہونہار طالب علم محمد نبیل رفیق نے اس مقابلہ میں تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور “سٹار آف پنڈ دادنخان” کا اعزاز اپنے نام کیا۔
پنجاب کالج کی انتظامیہ اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے فوجی فاؤنڈیشن کالج دھریالہ جالپ کی اعلیٰ تعلیمی کارکردگی ، معیار تعلیم اور علاقے کے لیے خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
“سٹار آف پنڈ دادنخان” کا اعزاز حاصل کرنے والے طالب علم نبیل رفیق کو پنجاب کالج کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ، اعزازی شیلڈ ، میڈل سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ فوجی فاؤنڈیشن کالج دھریالہ جالپ تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر علاقہ بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے اور اس طرح کے مقابلوں میں ہمیشہ نمایاں مقام حاصل کرتا رہا ہے ۔