0

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کو خط لکھ دیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
زیر تعمیر موٹروے للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم دو رویہ روڈ کی تباہ حالی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کو خط لکھتے ھوئے موقف اختیار کیا ہے کہ
پنڈدادن خان معاشی سماجی سیاحتی طور پر تباہ ہو رھا ھے بے روزگاری اور جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے صنعتی ترقی رک گئ ھے فوڈ سپلائی لائن کٹ چکی ھے صحت کی سہولیات تیزی سے کم ھو رہی ہیں تعلیمی معیار گر رھا ھے
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کی تاخیر کے باعث تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ایف ڈبلیو او چوران کیمپ کو لکھا ھے جس میں تحصیل پنڈدادن خان کی بدتر ھوتی ھوئی معاشی سماجی سیاحتی صنعتی صورتحال بیان کی ایف ڈبلیو او کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی تعمیراتی کام۔کی بندش کے باعث تحصیل کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھے تمام تجارتی مراکز ذرائع آمدورفت نہ ھونے کے باعث مافیا کے قبضے میں جا چکے ہیں جسکے باعث قیمتوں کا کنٹرول مشکل ھو رھا ھے سفری سہولیات نہ ھونے کے باعث ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت بنیادی مراکز صحت خالی ھو رھے ہیں جبکہ دنیا کی دوسری بڑی کان نمک کھیوڑہ میں سیاحوں کی ریکارڈ کمی واقعہ ھوئی ھے قلعہ نندنہ باغانوالہ الیبرونی کی لیبارٹری تک سیاحوں کی رسائی ناممکن ھو رہی ھے معدنیات کی دولت سے مالا مال تحصیل واحد رابطہ سڑک کی عدم تعیمر کے باعث ریونیو اکٹھا نہ کر پا رہی وسائل کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے طلبہ مسافروں خواتین بزرگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیدید مشکلات کا سامنا ھے ضلع جہلم کی تاریخی تحصیل اس وقت بدترین معاشی سماجی سیاحتی بحران کی زد میں ہے اے سی پنڈدادن خان اسامہ شیرون نے ایف ڈبلیو او احکام سے ڈیول کیرج وے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ھے