پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
تھانہ پنڈ دادن خان اور تھانہ جلال پور شریف کے علاقوں میں سے انتہائی خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں زیر صدارت ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری میں شامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان سب انسپکٹر محمد آصف اورپولیس ٹیم پنڈدادنخان کو روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کرنے اور 05 ملزمان گرفتار کرنے پرانعام سے نوازا،
جبکہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سب انسپکٹر عبدالرحمن اور ہمراہی ٹیم کو قتل کے مقدمہ میں ملوث اے کیٹگری کا ملزم اشتہاری گرفتار کرنے پر انعام سے نوازا گیا
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،
بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہی آپ اپنے اورمحکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں ،
0