پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) نمبردار ہاؤس کھوتھیاں جالپ میں انجینیئر سلیم اللہ نمبردار اور چوہدری وسیم اللہ نمبردار نے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم چوھدری فرخ الطاف اور سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان چوہدری عابد جوتانہ کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں کرنل زاہد شیرازی ، ڈاکٹر فضل حق ، چوھدری مظفر اور راجہ لیاقت علی خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
کھوتھیاں جالپ امد کے موقع پر ایم این اے چوھدری فرخ الطاف سمیت تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا افطار ڈنر میں شریک اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے چوھدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں انہوں نے میرے حلقہ کے سب سے اہم مسئلے زیر تعمیر موٹروے للہ انٹرچینج جہلم دو رویہ سڑک کہ جلد تعمیر کی نوید سنائی ہے جس پر عید الفطر کے بعد کام زور و شور سے شروع ہو جائے گا اس کے علاوہ پینے کے پانی اور دیگر مسائل جلد حل ہوں گے میں حلقہ کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میرا مشن ہے
0