پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) ہمیں اپنی مسلح افواج پر اور شہدا پر فخر ھے جن کی قربانیوں کی وجہ سے قوم سکون کی نیند سوتی ھے اور آزادی کے ساتھ اپنے معاملات مذھبی ھوں یا معاشی چلا رھی ھے ہماری پاک فوج سیکورٹی اداروں اور گمنام اداروں کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے وطن کو بچایا اور اپنے سے دس گنا دشمن کو ناکوں چنے چبوائے پوری قوم اپنی پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ھے ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے دست راست بانی پاکستان راجہ غضنفر علی خان کے مزار پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمیں 23 مارچ 1940کو قرارداد پاکستان اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے بارے میں اور 14 اگست کے موقع پر جو جو قربانیاں وطن عزیز پاکستان کےلئے دی تھی ان قربانیوں کو نا صرف تمام درسی کتابوں میں بلکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نسل تک پہچانے کےلئے اقدامات کرنے ہوں گے آج کی نئی نسل تحریک پاکستان کے مجاہدین کے کارناموں کے بجائے سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا اور غلط سوچ کی وجہ سے تباھی اور بربادی کی طرف جا رھی ھے والدین اور اساتذہ کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو تحریک پاکستان کے مجاہدین پاک فوج کے کارناموں اور قیام پاکستان کے وقت آنے والے قافلوں پر ہندو اور سکھوں کی وجہ سے مسلمانوں کے قتل عام اور بےگور و کفن لاشیں اور ہماری ماؤں بہنوں کی قربانیوں کو مد نظر رکھیں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کےخلاف بولنے سے قبل غزہ فلسطین میں ھونے والے بدترین انسانی قتل عام بےگور و کفن لاشیں مسلمان حکمرانوں کی بےحسی کشمیر ہندوستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کے خلاف ھونے والے ظلم و ستم کو مد نظر رکھیں اور پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شہدا کے بارے میں کچھ کہنے کے بارے میں کچھ نہیں بہت کچھ سوچ لیں پاکستان ھے تو ہم ہیں اس لئے ہمیں پاکستان اور سلامتی اور استحکام کےلئے آخری حد تک جانا پڑا تو جائیں گے ۔
0