0

برگیڈیئر مشتاق احمد اور کرنل شوکت مرزا کی حمایت میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک مصطفی کندوال ایڈوکیٹ بھی میدان میں اتر ائے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 اور این اے 61 جہلم میں پی ٹی ائی کے ازاد امیدواروں برگیڈیئر مشتاق احمد اور کرنل شوکت مرزا کی حمایت میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک مصطفی کندوال ایڈوکیٹ بھی میدان میں اتر ائے اور اپنے نمائندوں کی الیکشن کمپین شروع کر دی جبکہ پی ٹی ائی کی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نیلو فرملک بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے علاقہ بائی دیس میں کمپین کی دھوم مچا رکھی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے قافلے میں شامل ہو رہی ہے
پنڈ دادن خان کے علاقہ بائی دیس میں متعدد جگہوں پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نیلو فر ملک نے کہا کہ میرا تعلق اور میرے اباؤ اجداد کا تعلق علاقہ بائی دیس سے ہے علاقہ کے لوگ میری پوری ٹیم کی بڑی قدر کر رہے ہیں اور ہر ممکن ہمارے ساتھ چلنے کا عہد کر رہے ہیں
ملک مصطفی کندوال ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری ان دونوں نمائندوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی برگیڈیر مشتاق احمد نے کہا کہ میں پی ٹی ائی کے ورکرز کو پہلے بھی یقین دلوا چکا ہوں کہ میں ڈٹ کر اپ کے ساتھ اور خان کے ساتھ کھڑا ہوں