0

پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کی پولیس اور عوام کا ڈاکوؤں کے ساتھ سخت مقابلہ

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کی پولیس اور عوام کا ڈاکوؤں کے ساتھ سخت مقابلہ ھوا کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا لیکن عوام اور پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا نہیں چھوڑا اہلیان کنڈل ،کندوال اور جیٹھل نے کمال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ڈاکو پکڑ لیے ڈاکوؤں نے تھک ہار کر اور کارتوس ختم ہونے پر ہینڈز اپ کر دیا یکے بعد دیگرے تین ڈاکو پکڑ لیے اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈاکوؤں سے ایک کلاشنکوف ، ایک پسٹل اور ایک لاکھ ستر ہزار روپے نقدی برامد ہوئی جب کہ دوسر ےواقعہ میں تھانہ للہ کے ھی علاقہ میں کہیں واردات کر کے ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ وہ عیسی وال اور ڈھوک نورا کے عوام کے ہتھے چڑھ گئے اور انہوں نے دونوں ڈاکو پکڑ لیے اور پولیس تھانہ للہ کے حوالے کر دیے
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کا علاقہ اج کل چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں ہے اج دن دہاڑے ڈھڈی تھل گاؤں سے دو قربانی والے قیمتی بکرے چور گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے تو 15 اطلاع دی گئی اس موقع پر پولیس گشت کر رہی تھی کہ للہ خوشاب روڈ پر جیٹھل سٹاپ کے قریب خراب گاڑی کھڑی تھی اس میں سوار افراد نے پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی شمال کی جانب دوڑ لگا دی تاھم تینوں مواضعات کے لوگوں نے پولیس کے ہمراہ مل کر ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت پکڑ لیا یہ ڈاکو مقامی بکری چور نہ تھے بلکہ فیصل اباد کا چار رکنی ڈکیت گروہ تھا جنہوں نے رات کو خوشاب جوھرآباد میں واردات کی تھی اور ان کے قبضہ سے برامد ہونے والی کار بھی چوری کی تھی دریں اثناء ٹوبھہ میں 22 مویشیوں کی واردات کو مالکان نے ڈکیتی کی واردات بنائی ہے جبکہ پولیس تھانہ للہ نے چوری کی ایف ائی ار درج کر دی ہے جس پر مویشیوں کے مالکان سراپا احتجاج ہیں