0

مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت نے حلقہ این اے 61 جہلم و پی پی 26 پنڈ دادن خان سے ازاد الیکشن لڑنے والوں کو طلب کر لیا

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت نے حلقہ این اے 61 جہلم و پی پی 26 پنڈ دادن خان سے ازاد الیکشن لڑنے والوں کو طلب کیا اور انہیں الیکشن سے دستبردار ہونے کو کہا تاکہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈرز چوھدری فرخ الطاف اور حاجی ناصر محمود للہ باسانی اپنی اپنی سیٹیں جیت سکیں جس پر مسلم لیگ نون سے ہی تعلق رکھنے والے نوابزادہ طالب مہدی نے الیکشن سے دستبردار ہو کر چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کر دی لیکن ازاد امیدوار راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ ٹیلی فون کالیں آتی رہتی ہیں آخری بال ،آخری کال اورآخری سانس تک میدان میں ھوں ہر حال میں الیکشن لڑوں گا تحصیل پنڈ دادن خان میں پہلی دفعہ ایسا ھوا ھے کہ لوگ ٹکٹ لے کر پریشان ہیں اتنے شوق سے جو ٹکٹ لیا تھا اب گھبراہٹ کیسی ھے
آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان راجہ آفتخار احمد شہزاد نے مسلم لیگ ہاوس کی طرف سے ٹیلی فون کال انے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی فون کالیں آتی رہتی ہیں آخری کال آخری بال آخری سانس تک میدان میں کھڑا ھوں انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ھے کہ ٹکٹ والے پریشان ہیں اب یہ تو ممکن نہیں کہ کوئی امیدوار بھی انکے مقابلے میں نہ ھو اتنے شوق سے جو ٹکٹ لیا تھا اب مقابلہ کریں راجہ آفتخار احمد شہزاد نے کہا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو تحصیل کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے تاھم مسلم لیگی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف کو الیکشن جتوانے کے لیے حلقہ کے چوھدریوں نے بڑے عجیب و غریب ہتھکنڈے اپنانا شروع کر دیے ہیں گزشتہ روز دھریالہ جالپ اور کوتھیاں جالپ کے نواحی گاؤں اعظم پور میں چوھدری خالد نواز جٹ نے اپنے ڈیرہ پر لوگوں کو اکٹھا کر کے باقاعدہ قران پاک اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر حلف لیا کہ اپ ووٹ مسلم لیگی امیدوار کو ہی دیں گے علاقہ کے معروف چوھدری کے اس رویہ سے علاقہ بھر میں ایک نئی بحث کا اغاز ہو گیا ہے اور حلف دینے والوں میں سےکئی پریشان حال لوگوں نے علمائے کرام سے رابطہ کر لیا ہے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کیا جائے کیونکہ ہم سے بڑی غلطی سرزد ہو گئی ہے