0

پنڈدادنخان والوں کا سب سے بڑا اجتماع

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف سماجی و رفاعی شخصیت شہزاد احمد گوندل ایگزیکٹو ممبر جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام اباد کے زیر انتظام رحمتوں کا سماں پنڈدادنخان سے دور پنڈدادنخان والوں کا سب سے بڑا اجتماع اج بروز ہفتہ 14 اکتوبر 2023 کو دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک جی 15 اسلام آباد میں رحمتوں کا سماں کے نام سے محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس میں تحصیل پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسلام اباد راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں کے معززین شرکت کریں گے بحیثیت مجموعی طور پر دارالحکومت اسلام اباد میں یہ پنڈ دادن خان والوں کی جانب سے منعقد کی گئی ایک ایسی محفل ہوگی جو کہ تحصیل سے باہر تحصیل پنڈ دادن خان والوں کا سب سے بڑا اجتماع ھوگا جس کی صدارت پیر سید انیس حیدر شاہ دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین استانہ عالیہ جلال پور شریف فرمائیں گے ، زیر سرپرستی پیر سید تنوید حیدر چن جی سرکار استانہ عالیہ جلال پور شریف ہوگی اور خصوصی امد فقیر محمد معین شہزاد چشتی نظامی استانہ عالیہ فقیر اباد شریف پنڈی گھیب اور سید قیصر حیدر شاہ اف جلال پور شریف کی ہوگی جبکہ خصوصی خطاب علامہ محمد نعیم الدین الازہری بھیرہ شریف اور حضرت مولانا حافظ محمد شفیق سیالوی سابق صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان کا ہوگا تلاوت کلام پاک قاری محمد سلیم نعیمی اف اسلام اباد جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نصیر احمد چشتی پنن وال ، فرحان خالد قادری ، محمد شیراز عرفات اسلام اباد اور محمد محسن چشتی پیش کریں گے جب کہ خصوصی شرکت الحاج محمد نواز گوندل صابری ، حا جی حسنات احمد گوندل، محمد امین کاٹھیا راجہ تیمور علی خان چک شادی ، ڈاکٹر وقار احمد کہوٹ ، معیز شہزاد گوندل ، محمد مشہود گوندل ، بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان ، اصغر گوندل ، فہد گوندل ، سبحان زکریا گوندل کریں گے یہ محفل گوندل ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے