0

نادرا وین ہر ماہ میں یونین کونسل احمد اباد بھیجی جائے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی پسماندہ ترین یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں راج سر کے رہائشی شاھد گجر پنجابی نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ اور پنڈدادن خان نادرا دفتر سے بہت زیادہ دور ہے ہمیں سخت سفری صعوبتیں برداشت کر کے وہاں جانا پڑتا ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ نادرا وین ہر ماہ میں یونین کونسل احمد اباد بھیجی جائے تاکہ ہمارا قیمتی وقت اور ہزاروں روپے بچ سکیں ہم لوگ پنڈ دادن خان نادرا أفس میں سارا دن لائن بنا کر کھڑے رہتے ہیں لیکن باری نہیں اتی اور کہا جاتا ہے کہ اپ کل أ جائیں جس سے ہمیں ایک سو کلومیٹر سے زائد سفر طے کرنا پڑتا ہے