0

چوران میں عید کے پہلے روز لڑائی کے واقعہ میں دو بیٹوں سمیت ماں بھی شدید زخمی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) عید الاضحی کے دن پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں چوران میں عید کے پہلے روز رات کے وقت لڑائی کا واقع پیش ایا جس میں دو بیٹوں سمیت ماں بھی شدید زخمی ہو گئی زخمیوں میں محمد سلیم ،غلام رضا اور محمد خوشحال کی اہلیہ شامل ہیں ریسکیو 1122پنڈ دادن خان کے اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں منتقل کر دیا جبکہ عید کے دوسرے روز موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث تین نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا