0

عید قرباں کے قریب آتے ہی بکرے اور گائے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم عید قرباں کے قریب آتے ہی بکرے اور گائے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، فوجی مل گراؤنڈ میں لگنے والی مویشی منڈی میں دور دراز سے سفر کر کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور خریدنے کیلئے پہنچنے والے شہری بکرے، دنبے، بیل کے نرخ سن کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور، عوام بکرا عید آنے سے کچھ روز قبل اس لئے مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں کہ قربانی کا جانور سستامل جائے گا لیکن مویشی منڈی میں نرخوں کے معاملات اس کے برعکس ہیں۔ ابھی عید قرباں میں ایک دن باقی ہے مگر ابھی بھی بکرے چھترے،بیل اور اونٹ کی قیمت اس قدرزیادہ ہے کہ شہری چکرا کر رہ جاتے ہیں، مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مہنگائی کی وجہ سے شہری اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی نہیں کھلا پاتے جبکہ عید الضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کی خواہش کا پورا ہونا ناممکن دکھائی دے رہا ہے دوسری طرف بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم کیا کر سکتے ہیں ہر چیز اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ تقریباً ایک بکرے پر تین سے پانچ سورو پے روزانہ کا خرچہ آتا ہے اس کے بعد اور بھی اخراجات ہوتے ہیں خود حساب لگائیں کہ کس طرح معمولی نرخوں پر مویشی فروخت کریں۔