0

محکمہ صحت کی جانب سے 4 مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)آر ایچ سی دینہ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سیکرٹری ہیلتھ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درخواست کی تھی، جس پر محکمہ صحت کی جانب سے 4 مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے آر ایچ سی دینہ کو جلد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ بھی دے دیا جائے گا۔