جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم پولیس کی فرضی کاروائیاں،مشین محلہ نمبر 3 کے رہائشی رابیل شہزاد کے خلاف جھوٹی معلومات پر مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق 2016 میں مشین محلہ کے رہائشی رابیل شہزادکی لڑائی پولیس کے ایک کانسٹیبل سے ہوئی جس کی پاداش میں پولیس نے پیٹی بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے رابیل شہزاد پر 9 سی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا جو کہ بعد ازاں عدالت نے جھوٹی ایف آئی آر خار ج کر کے رابیل شہزاد کو باعزت بری کر دیا، رواں ماہ دوبارہ پولیس نے رابیل شہزاد کے خلاف ایک اور 9سی کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا جبکہ اہل علاقہ کے درجنوں افراد ایس ایچ او تھانہ سٹی کے پاس پیش ہوئے اور رابیل شہزاد کی بیگناہی کے حق میں بیان حلفی دیئے کہ رابیل شہزاد کا تعلق ایک اچھے پڑھے لکھے گھرانے سے ہے اس کا کسی بھی قسم کا منشیات یا دیگر جرائم سے کوئی تعلق نہ ہے لیکن علاقہ معززین کی گواہی کے باوجود پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرلیا، جبکہ رابیل شہزاد کے بھائی نے ڈی پی او جہلم کی خصوصی کچہری میں پیش ہو کر حقائق سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او جہلم نے رابیل شہزاد کے بھائی کو یقین دہانی کروائی کے حقائق پر مبنی انکوائری کروائی جائے گی اور میرٹ پر فیصلہ کیاجائیگا اگر رابیل شہزاد بیگنا ہ ہے اور اسے ریلیف ملے گا اگر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0