0

نمبردار برادران منڈاھڑ نے موجودہ سیاست سے لاتعلقی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ساتھ رہنے کا اعلان کر دیا

ملک ظہیر اعوان( ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ ، صدر نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑاور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبر دار منڈاھڑ نے موجودہ سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور راجہ شاہنواز علی خان آف أحمد آباد کے ساتھ رہنے کا اعلان کر دیا انہوں نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی محب وطن شخص نہ تو ایسا کوئی اقدام اٹھا سکتا ہے اور نہ ہی ایسے واقعات کی حمایت کر سکتا ہے یہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج ہمارا فخر ہے ہماری فواد چوہدری اور راجہ شاہنواز علی خان سے دوستی ھے جو قائم رہے گی ان خیالات کا اظہار نمبردار برادران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑاور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑ نے سعودی عرب سے اوصاف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سیاست سے ہٹ کر دوستی کے قائل ہیں اور وہ انشاءاللہ نبھائیں گے لیکن سیاست سے کوئی تعلق نہ ہے دریں اثناء نمبر دار برادران منڈاھڑ کی سیاست کا محور و مرکز پہلے ہی دکھی انسانیت کی خدمت اور ان سے محبت ہے انہوں نے پہلے ہی بیواؤں یتیموں، مسکینوں، غریبوں، طلبا اور طالبات کواپنے کاروبار میں حصہ دار ٹھہرایا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی مساجد اور مدارس کی خدمت حسب توفیق اپنی زندگی کا شعار بنا رکھا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ اس کے بعد بھی وہ انسانیت کی خدمت کے رشتے کو ھی مزید مضبوط بنائیں گے
وہ پہلے ہی سعودی عرب کے بزنس میں غریبوں کو حصہ دار بنا چکے ہیں اور منڈاھڑ میں انہوں نے تقریبا دو ایکڑ رقبے کا فصل بیواؤں اور یتیموں کے نام کر رکھا ہے اس زمین سے ہونے والی پوری گندم غریبوں میں تقسیم کرتے ھیں امسال بھی اس زمین سے 120 من گندم کی پیداوار ہوئی ہے جو ابھی تک تقسیم کرنا باقی ہے