0

جیسے ہی ہفتہ دس دن کے اندر حکومت فعال ہوتی ہے تو سب سے پہلے للہ انٹرچینج پنڈ داد نخان جہلم سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا جائے گا

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
جیسے ہی ہفتہ دس دن کے اندر حکومت فعال ہوتی ہے تو سب سے پہلے للہ انٹرچینج پنڈ داد نخان جہلم سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا جائے گا اب یہ کام ہفتوں یا مہینوں میں نہیں چند دنوں میں ہی تیزی سے شروع ہو جائے گا جس پر ابتدائی ورک شروع ہو چکا ہے تحصیل پنڈ دادن خان پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی سب سے زیادہ پسماندہ ترین تحصیل ہے نہ پینے کا پانی، نہ نکاسی اب ، نہ سڑکیں ھیں اب ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہاں کے عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرائے جائیں تاکہ انتخابی مہم کے دوران علاقے کے عوام سے فلاح بہبود کے جو وعدے کیے ہیں وہ جلد از جلد پورے کر سکوں میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک یہ مسائل حل نہ کرا لوں ان خیالات کا اظہار نو منتخب ایم این اے حلقہ این اے حلقہ61 جہلم چوہدری فرخ الطاف نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کی ٹیم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈ دادن خان میں بے شمار مسائل ہیں بلکہ یہ علاقہ ہی مسائلستان ہے نہ پینے کا صاف پانی نہ سڑکیں نہ نکاسی اب۔ سب سے بڑا مسئلہ جو اج درپیش ہے وہ للہ موٹروے انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم سڑک پورے ضلع کا ایک اجتماعی مسئلہ ہے کسی ایک علاقے کا نہیں جونہی ہماری حکومت فعال پوزیشن میں اتی ہے تو سب سے پہلے اس سڑک کے فنڈ کا نہ صرف فوری اجرا کرایا جائے گا بلکہ تیزی کے ساتھ معیاری کام بھی شروع کرا دیا جائے گا تاکہ مختصر ترین عرصے میں یہ سڑک کی تعمیر مکمل ہو اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے رابطہ مکمل بحال ہو سکے اب سڑک کے فنڈ کی بحالی کا کام مہینوں یا ہفتوں کا نہیں بلکہ یہ چند دنوں کی بات ہے میری پوری کوشش ہوگی جو ہی حکومت ہفتہ 10 روز تک فعال۔ ہوتی ہے تو سب سے پہلے اس کے فنڈز کا اجراء ہو اس سلسلے میں ابتدائی کام تیزی سے شروع ہو چکا ہے جب کہ صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ ، سیکرٹری مواصلات ،سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ کا جہلم روڈ کا خصوصی وزٹ کیا ھے