0

چوہدری غلام حیدر کدھر بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ ڈھڈی پھپھرہ کی سیاسی و سماجی شخصیت اور نوجوان صحافی آکاش علی مغل کے ماموں ، پنجاب پولیس کے ڈرائیور عمر حیات کے بڑے بھائی اور انسپکٹر موٹروے پولیس غلام عباس کدھر کے چچا زاد بھائی چوہدری غلام حیدر کدھر بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ غلام حیدر کدھر (مرحوم) الخیر ویلفئیر سوسائٹی ڈھڈی پھپھرہ کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔قومی و بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم “انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان”کے جہلم سے اعزازی صدر اور پاکستان کی نامور ادبی و ثقافتی تنظیم “ادبستان”کے سرپرست اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔غلام حیدر کدھر کی وفات پر پاکستان بھر سے سیاسی و سماجی و ادبی و مذہبی شخصیات نے لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ مرحوم ومغفور غلام حیدر کدھر کو ان کے ابائی قصبہ ڈھڈی پھپھرا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی