0

چور پننوال میں الصدیق کریانہ سٹور کے تالے توڑ کرساڑھے 7 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لے گئے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان )تھانہ جلالپور شریف کی حدود چوری کی واردات ،چور پننوال میں الصدیق کریانہ سٹور کے تالے توڑ کرساڑھے 7 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لے گئے جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان شامل ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الصدیق کریانہ سٹور کا مالک شاہ زیب فجر کے ٹائم اپنی دکان پرآیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ھوئے تھے جبکہ أدھا شٹر کھلا ھوا تھا اسنے فوراً 15 پر کال کی لیکن مقامی پولیس روایتی سستی کا
مظاہرہ کرتے ہوئے کافی تاخیر سے پہنچی،الصدیق کریانہ سٹور کے مالک شاہ زیب نے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ کی طرح فجر کی نماز کے بعد دکان پر أیا دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور آدھا شٹر بھی کھلا تھا تو میں نے فوراً 15 پر کال کرکے چوری کی اطلاع دی لیکن پولیس کافی تاخیر سے پہنچی جب دکان کے اندر داخل ھوکر دیکھا تو دکان سے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان سگریٹ ،دالیں،أٹا،چینی،اور گھی چور چرا کر لے گئے تھے