0

تاریخی قصبے جلالپورشریف کی واٹر سپلائی سکیم بند اہلیانِ دیہہ تین روز سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
تاریخی قصبے جلالپورشریف کی واٹر سپلائی سکیم بند اہلیانِ دیہہ تین روز سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ذرائع کے مطابق چیٸرمین واٹر سپلاٸی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے پورے گاٶں سے واٹر سپلاٸی کے بل وصول کر لینے کے باوجود واٹر سپلاٸی کا بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جو کہ بجلی کے بل کی عدم اداٸیگی کی وجہ سے واپڈا سب ڈویژن پننوال کی جانب سے واٹر سپلاٸی کی بجلی منقطع کر دی گٸی ھے دوسری جانب واٹر سپلاٸی جلالپورشریف کا سولر سسٹم بھی لگا ھوا ھے جو کہ شدید سردی اور دُھند ھونے کی وجہ سے کام نہیں کر رھا سخت سردی میں عورتیں اور بچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں اہلیانِ دیہہ نے مطالبہ کیا ھے کہ ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹاٸرڈ سمیعُ اللہ فاروق اور ایگزیکٹو انجینٸر پبلک ہیلتھ سے معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر واٹر سپلاٸی کی بجلی بحال کرواٸی جاٸے اور مستعفی ھونے والے چیٸرمین کا آڈٹ کر کے اس کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لا کر واٹر سپلاٸی کے بلوں کی مَدّ میں وصول کی گٸی رقم ریکوّری کی جاٸے۔