0

ویلفیئر ٹرسٹ سوڈی گجر نے مستحق بچوں اور بچیوں میں گرم کپڑے ، جرسیاں ، گرم ٹوپیاں اور شوز تقسیم کیے

پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان) انسانیت کی خدمت کا منشور لے کر میدان عمل میں انے والی تنظیم امید ویلفیئر ٹرسٹ سوڈی گجر نے موسم سرما شروع ہوتے ہی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبر ایک سوڈی گجر ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر2 , گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اور مدرسہ نقشبندیہ للبنات کے مستحق بچوں اور بچیوں میں گرم کپڑے ، جرسیاں ، گرم ٹوپیاں اور شوز تقسیم کیے امید ویلفیئر نے 132 بچوں میں موسم سرما کا سامان تقسیم کیا علاقہ کے تعلیمی اداروں میں مستحق طلباء کے درمیان یہ اشیاء بانٹنا حتی کہ محبتیں بانٹنا ہے امید ویلفیئر کی طرف سے یہ کاوش تمام دوستوں کے تعاون سے ممکن ہوئی اس سلسلہ میں جن احباب نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہم سب کے مشکور ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں ہمارے دوسرے دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنا بڑھ چڑھ کر حصہ ضرور ڈالیں