0

نمبردار برادران منڈاھڑ : کے جذبہ خدمت خلق میں مزید نکھارآے لگا


پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ : کے جذبہ خدمت خلق میں مزید نکھارآے لگا پوری توجہ معصوم طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود پر مرکوز کر رکھی ہے گزشتہ روز صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نےتحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد میں قائم گورنمنٹ پرائمری ماڈل سکول بگا شریف میں مکمل کروائے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر او صاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مین روڈ سے سکول ہذا کے مین گیٹ تک راستہ ناپختہ تھا جس سے برسات کے موسم میں معصوم بچوں اور سٹاف کو سخت دشواری کا سامنا رہتا تھا اس لیے اس راستے کو مکمل طور پر پختہ کروا دیا ہے اس کے علاوہ دو کمروں کے فرش سخت خراب ہو چکے تھے وہ بھی مرمت کروائے ہیں جب کہ کمروں کے پیچھے گیلری ناپختہ تھی اس گیلری میں بھی فرش ڈال کر پختہ کروادیا ہے تاکہ بچوں کو کسی قسم کی پریشانی اور دشواری پیش نہ ائے اب یہ تمام کام مکمل ہو چکے ہیں میں سکول کے بچوں سے بھی ملا ہوں اور انہیں بتایا ہے کہ انشاءاللہ اپ کو ماہ دسمبر میں موسم سرما کے لیے نئے شوز وغیرہ بطور گفٹ دوں گا جس پر بچے بہت خوش ہوئے ہیں تا ہم میں نے پچھلے سال بھی اپنے ان بچوں کو نئے شوز گفٹ کیے تھے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اپنے علاقہ کے معصوم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گا