0

کھوتھیاں ویلفئیر فاؤنڈیشن نے50 سے زائد طلباو طالبات میں سردیوں کے یونیفارم تقسیم کیے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)کھوتھیاں ویلفئیر فاؤنڈیشن کا ایک اور احسن اقدام ،50 سے زائد طلباو طالبات میں سردیوں کے یونیفارم تقسیم کیے ،عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھوتھیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھوتھیاں کے 50سے زائد مستحق طلبا و طالبات میں سکول یونیفارم مثلا جرسیاں جرابیں تقسیم کی گئیں جس پر اہل علاقہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے
اس موقع پر کھوتھیاں ویلفیئر کے تمام ممبران چوہدری توقیر جوتانہ ،قاری واجد نزیر،پیر کامران شاہ، توقیر عباس نے تمام تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ صاحب ثروت دوستوں سے اپیل کرتے ہوۓ کہاکے وہ ہمارے دست و بازو بنیں ہمارا کوی ذاتی مقصد نہیں ایک ہی مقصد ہے کے ہم غریب اور مستحقین کے درد کا مداوا کرسکیں سکول ھذا کے تمام اساتذہ کا شکریہ جن کی نگرانی میں یہ سارا کام بطریق احسن مکمل ہوا انہوں نے مزید کہا کہ کھوتھیاں میں صرف ایک ہی پرائمری سکول ہے