0

عمران خان اپنی نالائقیوں نااہلی اور کرپٹ دوستوں کی وجہ سے اس حال میں پہنچا ، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)عمران خان اپنی نالائقیوں نااہلی اور کرپٹ دوستوں کی وجہ سے اس حال میں پہنچا ھے میاں شہباز شریف کے دور اقتدار کے دوران حافظ عاصم منیر جیسا قابل آفیسر آرمی چیف کے عہدے پر سلیکٹ ھوا ، عمران خان اور اس کے نالائق ساتھیوں کے ہاتھوں ملکی معیشت اور اقتصادیات کو بےحد نقصان پہنچا اور ہم نے اپنے کئی بہترین دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچنا ھو گا ملک اور قوم کےلئے وہ ھی سیاسی پارٹی بہتر ھو گی جو کہ پاکستان کو معاشی اقتصادی بحرانوں سے نکال کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے ان خیالات کا اظہار معروف مذھبی سکالر چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے تحصیل پریس کلب کے چیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور حضرت سلطان باھو ٹرسٹ تحصیل پنڈدادنخان کے صدر عبدالحفیظ ساقی سے یو ایس اے گروپ آف کالجز پنڈدادنخان میں منعقدہ تقریب کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں عوام بھی ان کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں اچھے لوگوں کا چناؤ کرو گے تو اچھے فیصلے ھوں گے اس بار انتخابات میں کافی نئے چہرے سامنے آئیں گے پورے ملک میں دیگر پسماندہ علاقوں کی نسبت تحصیل پنڈدادنخان بہت زیادہ پسماندہ تحصیل ھے اور یہ پسماندگی یہاں کے سیاست دانوں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ھے عوام کو چاہئیے کہ وہ آنے والے انتخابات میں خود اچھے امیدواروں کو سامنے لائے تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کا علاقہ ترقی کر سکے اور آنے والی قیادت سڑکوں کی درستگی کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی کےلئے مثبت کردار ادا کر سکے