0

جہلم عدالتی اوقات کاریکم نومبر سے تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیاگیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم عدالتی اوقات کاریکم نومبر سے تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیاگیا۔ مراسلے میں عدالتی اراکین بار کو مطلع کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لاہور کے نوٹیفیکیشن نمبر 5.A/I.A-99 مورخہ 16 اکتوبر 2023 کے مطابق سول کورٹس / سیشن کورٹس کے عدالتی اوقات کار یکم نومبر 2023 تا 31 مارچ 2024 تک درج ذیل ہوں گے۔بروز سوموار تا جمعرات اور ہفتہ بوقت صبح9 بجے تا دن 04 بجے تک وقفہ برائے نماز و کھانابوقت دن 01 بجے تا دن 1 بجکر 30 منٹ تک کا ہوگا، جبکہ جمعہ کے اوقاتِ کار بوقت صبح 9 بجے تا دن 01 بجے تک کے ہونگے۔