0

نیلم سے بھمبر تک طوفانی بارشیں،دریاؤں میں پانی کی سطح اور بہاؤ بلند،جانئے نقصان بارے

مظفر آباد ( اے بی این نیوز    ) آزاد کشمیر،نیلم سے بھمبر تک طوفانی بارشیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تا حال نقصانات کی مجموعی تفصیل جاری کر دی۔ مظفرآباد میں ایک شخص جاں بحق، چار مکانات مکمل طور پر تباہ، بارہ جزوی طور پر متاثر ہو ئے۔

مظفرآباد میں تین مویشی ہلاک، چھ مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار ہو ئے۔ مظفرآباد میں ایک آٹا چکی اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔ جہلم ویلی میں ایک شخص زخمی، دو مکانات مکمل اور بتیس جزوی طور پر تباہ۔

جہلم ویلی میں نو مویشی ہلاک، آٹھ مویشی خانے متاثر۔ جہلم ویلی میں تین گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل، دو آٹا چکیاں اور ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کو نقصان۔ ضلع نیلم میں نو مکانات مکمل طور پر تباہ۔

نیلم میں ایک موٹر سائیکل، چار پیدل پل اور تین آٹا چکیاں مکمل طور پر تباہ۔ ضلع باغ میں چار مکانات مکمل اور بائیس جزوی طور پر متاثر۔ باغ میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ضلع پونچھ میں ایک شخص زخمی، سترہ مکانات مکمل اور بیس جزوی طور پر متاثر۔ پونچھ میں تین مویشی ہلاک ہو گئے۔ ضلع سدھنوتی میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

سدھنوتی میں تین مکانات مکمل اور اڑتیس جزوی طور پر تباہ۔ سدھنوتی میں ایک سو تیس مویشی ہلاک، آٹھ مویشی خانے متاثر۔ سدھنوتی میں ایک مویشی خانہ، آر ایچ سی بلوچ کی باونڈری وال اور ایک مڈل اسکول متاثر۔

ضلع حویلی میں دو مکانات مکمل اور چالیس جزوی طور پر متاثر ہو ئے۔ ضلع کوٹلی میں ایک مرد جاں بحق، دو مکانات مکمل طور پر متاثر ہو ئے۔ کوٹلی میں نو مویشی ہلاک اور تین مویشی خانے تباہ ہو گئے۔

ضلع بھمبر میں ایک خاتون جاں بحق، دس مکانات جزوی طور پر متاثر ہو ئے۔ بھمبر میں ایک مویشی خانہ تباہ۔ دریاؤں میں پانی کی سطح اور بہاؤ بلند ہو رہا ہے۔

دریائے جہلم چکوٹھی پوائنٹ پر سطح 12.20 فٹ اور بہاؤ 6292 کیوسک ہے۔ دریائے نیلم کریم آباد پوائنٹ پر سطح 6.31 فٹ اور بہاؤ 615 کیوسک ہے۔

دریائے پونچھ کوٹلی پوائنٹ پر سطح 12.40 فٹ اور بہاؤ 19559 کیوسک ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں آزاد جموں و کشمیر کے چند مقامات پر بارش، ہوا اور گرج چمک کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی خلائی مشن کی حقیقت، اصلیت نے نقاب، فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشا رپورٹ منظرعام پر آگئی

The post نیلم سے بھمبر تک طوفانی بارشیں،دریاؤں میں پانی کی سطح اور بہاؤ بلند،جانئے نقصان بارے appeared first on ABN News.