0

حکومت کی مقبولیت عوام میں کم سے کم تر ہوتی چلی جارہی ہے،سینئر سیاستدان محمد زبیر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ سسٹم چلے گا میں اس سے ایگری کرتا ہوں کہ ابھی تو ایسا ہے کہ جو نظر آرہا ہے کہ استحکام ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ سب اچھا ہے سب سے بڑی جماعت اس وقت دیوار کیساتھ لگی ہوئی ہے۔

اگر لوگوں کے دلوں میں حکومت کیخلاف اتنی نفرت اور بے چینی ہے تو وہ نظر نہیں آرہی اس کی دوسری وجوہات ہیں حکومت کا جو سیٹ اپ اسے ہائی بریڈ کہتے ہیں جو خواجہ آصف بھی کہتے ہیں 1990 سے یہی سسٹم ہونا چاہئے تھا۔

اس کی وجہ سے ایک سہارا ہوتا ہے اور آپ نے جو صحیح نشاندہی کی ہے کہ اگر امریکہ کی سپورٹ پاکستان کو مل جائے تواستحکام ہی استحکام ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اندرونی معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں۔

یا لوگوں کی بے چینی جو ہے وہ بالکل ختم ہوگئی ہے لوگ مطمئن بیٹھے ہیں کیونکہ مسلم لیگ کو یہ پتا ہے کہ وہ حکومت میں ہیں اور ان کونظر آرہا ہے کہ وہ ساڑھے تین سال اور بیٹھے رہیں گے۔

لیکن ظاہر ہے کہ ان کو محسوس ہوتا ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت کم سے کم تر ہوتی چلی جارہی ہے اب فیصلہ انہوں نے کرنا ہے خاص طور پر میاں نواز شریف نے کہ کیا ساڑھے تین سال اسی طرح گزر جائیں یا اپنی سیاست کو ختم کرلیں۔

 
مزید پڑھیں: مسلح افواج کے سربراہان کا یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

The post حکومت کی مقبولیت عوام میں کم سے کم تر ہوتی چلی جارہی ہے،سینئر سیاستدان محمد زبیر appeared first on ABN News.