جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہر میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تین روز بارش کے بعد پورے شہر کو مکمل طور پر صاف ستھرا کیا جائے، بارشوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے تمام عملہ اور مشینری پوری مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہی، شہر میں صفائی کا نظام مستقل بنیادوں پر قائم ہے، پورے شہر سے عرصہ دراز سے پڑے تمام کچرے کے ڈھیروں کو ختم کر دیا گیا ہے، صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر پورے شہر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھے ہوئے ہے، یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے شہر کے مختلف حصوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام اور سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے۔
0