0

پورے پنجاب سمیت ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان میں اساتذہ نے سکولوں کی تالا بندی کر دی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پورے پنجاب سمیت ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان میں اساتذہ نے سکولوں کی تالا بندی کر دی اور بچوں کو چھٹی کرا دی بچے پڑھنے کی بجائے گھروں کو واپس لوٹ گئے اساتذہ نے
سکولوں کی نجکاری ، لیو انکیشمنٹ اور پینشن رولز میں ترمیم جیسے قانون کو کالا اور ظالمانہ قانون قرار دے دیا اور اس پر بھرپور احتجاج شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج پر مرکزی قائدین کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس لیے حکومتی ظالمانہ اقدامات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تعلیمی بائیکاٹ کی بجائے تعلیمی اداروں کی تالا بندی کی جائے۔ اس لیے 13 اکتوبر 2023 سے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولز کی مکمل تالا بندی ہوگی ا ور ڈینگی ایکٹیویٹی بھی نہیں کی جائے گی۔ 12 اکتوبر کو مارننگ اسمبلی میں طلبا کو آگاہ کیا گیا کہ وہ 13 اکتوبر سے تا حکم ثانی سکول نہ آئیں۔اور ساتھ ہی چھٹی کروا دی گئی طلبا کو یہ ذہن نشین کروایا گیا کہ نجکاری جیسے ظالمانہ اقدام سے انہیں سکول فیس کی مد میں ہزاروں روپے دینے ہوں گے تاکہ وہ والدین کو بھی آگاہ کریں