0

پروفیسر تاشفین کی جانب سے سے ملک بھر کے تمام محنت کش مزدروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)عالمی یوم مزدور کے موقع پر قومی و بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان کے ڈائریکٹر آکاش علی مغل اور ٹریس اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد تحسین ،مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عمار،پروفیسر محمد رضا اور پروفیسر تاشفین کی جانب سے سے ملک بھر کے تمام محنت کش مزدروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر حسین اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے ادبستان کے ڈائریکٹر آکاش علی مغل کا کہنا تھا کہ آج کے دن صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے کہ کم ازکم ایک دن کی اجرت محنت کش مزدوروں بھائیوں کو دی جائے ،ہر صاحب استطاعت آدمی کو چاہیے کہ اپنے حلقہ احباب میں سے ایک مزدور بھائی کی مکمل پروٹوکول میں اس کے لیے ضیافت کا بندوبست کیا جائے ،یقین کریں اس طرح اس طبقے کی خدمت کرنے پر آپ اپنے دل کو پر سکون پائیں گے،دلی راحت ہوگی ،شب کو پرسکون نیند سوئیں گے،بس ہم سب کی زندگی کی بہاریں انہی لوگوں سے ہیں اور خدا کی ذات ہماری حقوق العباد کے ذریعے بخشش فرمائے گی۔