پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)یوم مئی لیبر ڈے کے موقع پر ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے 100 غریب اور مستحق افراد کو سپیشل ڈسکاؤنٹ کارڈ تقسیم کئے گئے جن سے وہ مخصوص دکانوں سے آدھی قیمت پر سامان خرید سکیں گے تفصیلات کے مطابق ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کے بانی صدر سہیل تاجک اورماسٹر محمد ولایت نائب صدر اول محمد بلال نائب صدر دوم حافظ محمد وقاص جنرل سیکرٹری سید توکل حسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری ملک حبیب اللہ خان سیکرٹری فائنانس زہد حسین سیکرٹری نشر و اشاعت حسن رضا ڈرائیور ایمبولنس نمبر ون شاہین شہزاد ڈرائیور شعیب باگڑی محمد مسعود تاجک لنگر حسینی انچارج اور ان کی ٹیم کی طرف سے یوم مئی کے موقع پر کسلیاں میں ایک پروقار تقریب منعقد ھوئی جس میں غریب دیہاڑی دار مزدوروں کے علاؤہ سول سوسائٹی حضرت سلطان باھو ٹرسٹ تحصیل پنڈدادنخان کے صدر و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی چیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سوسائٹی آف آرٹس کے صدر صفدر کامران تحصیل پریس کلب کے وائس چیئرمین حافظ طاہر ارشاد سیکرٹری انفارمیشن محمد وسیم وصی حضرت علامہ قاری لئیق احمد چشتی محمد عمیر یاسین بلوچ چوہدری محمد شعیب باگڑی نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کے صدر سہیل تاجک اور ان کی ٹیم کے اراکین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دکھی انسانیت کی خدمت کو سراہتے ھوئے ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر چیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جو تنظیمیں انسانیت کی فلاح و بہبود کےلیے کام کر رھی ہیں وہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ھے اس وقت مہنگائی بےروزگاری نے عوام کے اکثریتی طبقے کو نچوڑ کے رکھ دیا ھے ایسے میں ہمدم ویلفئیر سوسائٹی اور دیگر تنظیمیں جو خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں ان کو ان کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی خدمت انسانیت میں پیش پیش رھیں گے
0