پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر محمد نعیم کا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا وزٹ ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نعیم کا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا تفصیلی دورہ کیا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کے انچارج اور سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللّٰہ جمالی نے سنٹر کا مکمل وزٹ کروایا اور دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ دورہ کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم نے ایمرجنسی ، لیبارٹری ، ایکسرے اور میڈیسن سٹور روم کا تفصیلی وزٹ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم نے عملے کی حاضری کو چیک کیا اور تلقین کی کے مریضوں کو مکمل سہولیات مہیا کی جائیں ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم نے مریضوں سے علاج کے متعلق اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے اعتماد کا اظہار کیا ۔ سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں مریضوں کو جدید سہولیات سے استفادہ کیا جائے گا اور عملے کو ہدایات جاری کی کہ مریضوں کو مکمل سہولیات مہیا کی جائیں ۔
0