0

افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،قیام میں توسیع پر غور

پشاور(اے بی این نیوز)پاکستان میں مقیم پی او آر کارڈز کے حامل افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔پی اوآر کا رڈز کے حامل 14 لاکھ افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔

گزشتہ سال افغان پی اوآر کارڈ ہولڈرز کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔وزارت سیفران اور داخلہ نے تاحال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے قیام میں توسیع کی سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی تاہم مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ تک مزید توسیع کی تجویز زیرغور ہے۔

حکام کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔مہاجرین کو پراپرٹی فروخت کرنے اور کاروبار سمیٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اسی لیے قیام میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کوبڑا ریلیف ملنے کا امکان، حکومت کا یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع

The post افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،قیام میں توسیع پر غور appeared first on ABN News.