0

تاجر ظفر اقبال ظفر راجہ فینسی ہیئر کٹنگ سیلون ٹوبھہ کے مالک دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) انجمن تاجران ٹوبھہ کے کارکن،روزنامہ اوصاف کے پکے قاری اور باقاعدگی سے اے بی این نیوز چینل دیکھنے والے ہر دل عزیز تاجر ظفر اقبال ظفر راجہ فینسی ہیئر کٹنگ سیلون ٹوبھہ کے مالک دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ ٹوبھہ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ظفر اقبال ظفر مرحوم و مغفور انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے گزشتہ دنوں وہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد واپس ائے تھے معمولی گھبراہٹ کے باعث انہیں کلر کہار ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچ کر دم توڑ گئے مرحوم کی نماز جنازہ حضرت علامہ قاری محمد نوید الحسن چشتی نے پڑھائی انہوں نے اپنے بعد دو بیٹیاں اور دو بیٹے یتیم چھوڑے ہیں ان کی نماز جنازہ میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان ، حاجی خالد پرویز ،یونس بھٹی ،ملک تیمور عادل،سابق کونسلر محمد انور گوندل،محفوظ الرحمن گوندل،محمد الطاف گوندل، اڈا مینیجرماما اجمل،محمد اسلم آہیر محمد اشرف آہیر ،رمضان مٹھو بھلہ نمبردار،چوھدری محمد افضل پٹواری،نصر اللہ بٹ ،ملک مسعود احمد،علامہ محمد سرفراز بھلہ ،ملک سلطان سروبہ ، ماسٹر قاری احسان اتھر،سب انسپکٹر ریٹائرڈ سرور خان بلوچ،ملک عدنان ڈھوک صدیق اعوان
حاجی محمد افضل ٹھیکیدار ،صوبے دار یاسین جنجوعہ ،طاہر جنجوعہ ،اے ایس ائی ناصر جنجوعہ ،ماسٹر محمد اشرف ،محمد نذیر اتھر،غلام محمد بھلوال ،ناصر ڈھڈی تھل سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ظفر اقبال ظفر مرحوم پہلوان محمد خان ،صوبیدار میجر غلام سرور ،صوبے دار ریٹائرڈمحمد انور ساجد مرحوم کے چھوٹے بھائی،محمد کلیم اللہ اور محمد خلیل کے والد گرامی تھے مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل اج فجر کی نماز کے بعد جامع مسجد محمدی ٹوبھہ میں ادا کی جائے گی