0

حالیہ جنگوں میں پاکستان اور ایران نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی، اعجاز علی خان مغل، راجہ عابد علی عابد، میاں رستم اعوان، افضل ذیشان گوندل، محمد احسان چوہدری، سید اظہر الحسن کاظمی، چوہدری محمد اکرم برق، ڈاکٹر راجہ مہدی حسن، خالد فرید اللہ رانجھا، راجہ ادریس احمد اور دیگر معززین علاقہ نے کہا ہے کہ حالیہ جنگوں میں پاکستان اور ایران نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ دشمن دنیا کے تھانیدار بنے پھرتے تھے۔ اب ظاہری طور پر جنگ بندی تو ہو گئی ہے لیکن مسلم دنیا کو جاگ کر رہنا ہو گا کیونکہ اللہ پاک کا قران پاک میں فیصلہ ہے کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے۔ دشمن کے سارے عزائم خاک میں ملا دیٸے ہیں اور وہ کسی بھی مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اقوام متحدہ نے کونسا اجازت دے رکھی ہے کہ صرف دنیا کا چوہدری ہی جوہری توانائی کا حامل ہو سکتا ہے ایران نہیں ہو سکتا۔ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا خود اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو دیگر ممالک پر بھی ان کو پابندی نہیں لگانی چاہیے۔ بھارت نے کشمیر اور اسرائیل نے فلسطین، لبنان، شام، یمن اور دیگر چھوٹے عرب ممالک کی عوام کا جینا جہنم بنا رکھا ہے جب ان کا جی چاہے فوج کی چڑھائی کر دیتے ہیں اور میزائلوں کی بارش کر دیتے ہیں۔ افواج پاکستان، حکومت پاکستان اور ایران کی جرات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے دشمن کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ اور اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اور اپنے سے بڑے دشمن کا دلیری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ حقیقت میں یہ جنگیں قوموں کی نہیں ہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگیں ہیں۔