0

معروف ثناء خواں شان علی قادری کے والد محترم سلطان احمد مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل منڈاھڑ میں منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کے گاؤں منڈاھڑ کے معروف ثناء خواں شان علی قادری کے والد محترم سلطان احمد مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل چہلم اور ان کے بہنوئی پنجابی شاعر عادل حسین عادل مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل منڈاھڑ میں منعقد ہوئی اس موقع پر قران خوانی تلاوت کلام پاک اورمحفل نعت کا اہتمام کیا گیا بچوں نے قران پاک پڑھا اور پھر محفل نعت کا اغاز ہوا جس میں تلاوت کلام پاک حافظ محمد نواز حیدری نے کی اور نقابت کے فرائض منصب اقبال سیال نے سر انجام دیے معروف ثنا خوان قاری تنویر اکرم ، محمد اکرم ،محمد اصف ،سفیر سلطان اور شان علی قادری منڈاھڑ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا خصوصی خطاب قاضی محمود الحسن نے عظمت والدین اور رزق حلال کمانے اور کھانے کے موضوع پر کیا جس میں سینکڑوں افراد نے علاقہ بھر سے شرکت کی