0

تحصیل پنڈ دادن خان کے موٹروے للہ انٹرچینج سے ملحقہ معروف گاؤں ٹوبھہ کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے موٹروے للہ انٹرچینج سے ملحقہ معروف گاؤں ٹوبھہ کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ اس طرف خصوصی توجہ دیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اور ڈپٹی کمشنر جہلم کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایات دی جائیں
یونین کونسل ٹوبھہ کے سب سے بڑے گاؤں ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے ٹوبہ کے لوگ انتہائی منظم ہیں ان لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گاؤں ٹوبہ کو منظم کیا ہوا ہے اور اگر گورنمنٹ کی ایسی سکیم جیسے ماڈل ویلج پروگرام ہے اگر ٹوبھہ کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے تو دوسرے ویلجز کی نسبت اچھا رزلٹ مل سکتا ہے کیونکہ اہلیان ٹوبھہ نے ملکر ایسے کارنامے سر انجام دیئے ہیں جو نا قابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی مدد اپ کے تحت پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے تعاون سے بچوں کیلئے افضل سپورٹس کمپلیکس تقریبا 34 لاکھ روپے کی خطیبررقم سے تعمیر کیا ہے ۔ گورنمنٹ سکولوں کے کمروں کو نئے سرے سے تعمیر کروایا گیا ہے اور مستحق بچوں کی فیسیں ادا کی جا رہی ہیں، یادگارِ شہدا کا قیام اور قرآن محل تعمیر کیا گیا ہے گاؤں کی تمام گلیوں اور چوکوں کو شہدا کے نام سے منسوب اور انکے ناموں کے بورڈ آویزاں کئے گئے ھیں سڑک کے کنارے روشنی کے لئے سولر لائٹس کا بندوبست کیا گیا ہے تمام کام پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سرانجام دیے گئے ہیں ، للہ انڑ چینج کے دونوں اطراف اور لاری اڈا ٹوبہ پر پینے کے ٹھنڈے پانی کا بندوبست وافر مقدار میں کیا گیا ہے ایمبولینس سروس کا بہترین انتظام ہے چیف منسٹر مریم نواز صاحبہ کا ستھرا پنجاب پروگرام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون اور کئی گھرانوں کو ملازمت دلوا کر ان کے گھروں کے چولھے جلانے میں اہلیان ٹوبہ کا اہم کردار ہے یہ سب کچھ پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ہےاسکے علاوہ خدمت خلق ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فری لنگر خانے کا انتظام کیا ہے اور اس کے علاوہ دیگر کئی فلاحی منصوبوں پر کام کیا ہے تمام کام انسانیت کی خدمت کے لئے کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن نذر عباس مغل و اہلیان ٹوبھہ نے کیا