پنڈ دادن خان ( بیورو چیف )حاجی محمد اشرف (اشرف پٹرولیم والے) کے بڑے بھائی حاجی محمد انور کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف کے موقع پر حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ انسان کو اللہ کریم نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے زیادہ مقام اس بندے کا ہے جو اللہ سے ڈرتا ہے آج کے اس معاشرے میں ہمارا اللہ تعالی سے تعلق اور اللہ تعالی کا ڈر ہمارے دلوں سے جاتا رہا ہے ۔۔آئیے اپنا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط کریں اور اپنے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں ۔ایصال ثواب کی محفل میں معززین علاقہ سمیت علماء کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے بخشش کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی
