پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پنڈ دادنخان کے نمائندہ وفد کی ڈی جی ایچ آر نادرا بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ سے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات ، پنڈی سید پور اور ٹوبھہ میں نئے سینٹز کے قیام اور پنڈ دادنخان کے سینئر کی منتقلی کا مطالبہ۔ پنڈ دادنخان کے نمائندہ وفد نے ڈی جی ایچ ار نادرا بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ صاحب سے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی وفد میں اعظم پور سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد اکرم برق صاحب پنن وال سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی سماجی و عسکری شخصیت کرنل ریٹائرڈ راجہ رضا علی خان ڈھڈی پھپھرہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانونی ماہر مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شیر پور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی چوہدری محمد اکرم صاحب اور عبداللہ پور سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی و علمی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی شامل تھے وفد نے ڈی جی ایچ آر بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ صاحب کو پنڈ دادن خان کے شہریوں کو اکیلے نادرا سینٹر کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا وفد نے ڈی جی صاحب کو بتایا کہ پنڈ دادنخان تحصیل کی چار لاکھ آبادی کے لئے صرف ایک سینئر پنڈ دادنخان میں بنایا گیا ہے جو کہ ناکافی ہے اور اس سینٹر کو جس جگہ بنایا گیا ہے وہ جگہ انتہائی ناموزوں ہے سینٹر پر انتظار میں کھڑے لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بھی بہت کم ہے اور اس کے شاہراہِ عام پر واقع ہونے کی وجہ سے کسی حادثہ کا قوی امکان موجود ہے لوگوں کو رش کی وجہ سے شاہراہِ عام پر انتظار کرنا پڑتا ہے وفد نے ڈی جی صاحب کو آبادی کے تناسب سے علاقہ تھل میں ٹوبھہ اور علاقہ جالب میں پنڈی سید پور میں نئے سینسرز کے قیام کی ضرورت سے آگاہ کیا اور ان سینیٹرز کے قیام کے لئے علاقہ جالب میں چوہدری محمد اکرم برق کرنل ریٹائرڈ راجہ رضا علی خان مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طالب علم رہنما اور ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی کے صاحبزادے چوہدری حنان حیدر کھوتھی کی طرف سے اور علاقہ تھل ٹوبھہ میں سینر کے قیام کے لئے بریگیڈیر مشتاق احمد للہ صاحب ملک عزیز اعوان صاحب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ۔ اور ممتاز صحافی ملک ظہیر اعوان صاحب کی طرف سے باضابطہ درخواستیں پیش کیں۔ ڈی جی صاحب نے وفد کی طرف سے نشاندھی کرنے پر پنڈ دادنخان کے سینٹر کو فوری طور پر کسی مناسب اور موزوں جگہ پر منتقل کرنے کےلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تاکہ اس عمل سے زیادہ بوتھ قائم کرنے اور لوگوں کو انتظار گاہ کی فراہمی سے مشکلات کا شکار لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے درخواستیں اپنے پاس رکھ لیں اور وفد کے اراکین کو بتایا کہ نگران حکومت کے قیام کے بعد ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس پابندی کے عائد ہونے کی وجہ سے فالحال نئے سینسرز کا قیام ممکن نہیں ہے انہوں نے وعدہ کیا کہ جونہی الیکشن کے بعد یہ پابندی اٹھے گی پنڈ دادن خان میں دو چھوٹے نادرا کے مراکز قائم کیے جائیں گے ڈی جی نادرا نے اپنے علاقے کی ترقی کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہائی کرائی یاد رہے کہ ڈی جی نادرا بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ کا تعلق پنڈ دادنخان کے نواحی موضع شیر پور سے ہے
0