0

شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں 105 مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم۔

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رمضان راشن پروگرام کے تحت شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں 105 مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن ضلع بھر میں اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور انتہائی منظم انداز میں اس تنظیم نے مفتیاں،نئی آبادی مہتہ و سید حسین ،نئی آبادی طمہ عجائب ،حبیب کالونی میں گھر گھر پہنچ کر بیوہ ،یتیم بچوں ،معذور افراد اور مساکین کا ڈیٹا ایک سروے کے ذریعے اکٹھا کرنے کے بعد ان کو تحقیق و تصدیق کے بعدٹوکن جاری کئے ہیں جس کے تحت ان 105مستحقین کو رمضان راشن پروگرام کے تحت شعور سنٹر مفتیاں دینہ میں انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ بٹھا کر راشن مہیا کیا گیا ہے اس پروگرام میں تلاوت حافظ میاں محمد عمر نے کی اور خصوصی دعا علامہ قاری محمد عرفان خطیب نوری مسجد مفتیاں نے فرمائی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم نے کہا کہ مستحقین کے گھر گھر کئے گئے سروے کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد اب ان خاندانوں کو راشن پروگرام ،ویل چئیر ، تعلیمی و طبی امداد ،ٹیکنیکل تعلیم مہیا کر کے ان کی سپورٹ کی جائے گی ۔

اپنے خیالات کااظہارکریں