0

قائد حزب اختلاف کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) انصاف کی فوری فراہمی کے لیے قائد حزب اختلاف قومی عمر ایوب خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط۔ عمر ایوب خان نے خط میں لکھا کہ

ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں۔ جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضاقائم ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔

ملزمان کو وکیلِ صفائی کے حق سے محروم کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا کو مقدمات تک رسائی نہ دینا شفافیت کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس اور پراسیکیوشن کی بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ انصاف صرف ہونا نہیں، نظر آنا بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرول بچائیں،حکومت کا ہزاروں الیکٹرک بائیک قسطوں پر دینے کا فیصلہ ،جا نئے کون کون اہل ہو گا

The post قائد حزب اختلاف کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا appeared first on ABN News.