دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ منگلا روڈ توٹ پھوٹ کا شکار گہرے گڑھوں کی وجہ سے شہری پریشان۔تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پرگہرے گڑھے بن چکے ہیں، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہیں بلکہ حادثات کا باعث بھی بن رہے ہیں مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ گڑھوں میں مٹی ڈال کر عارضی مرمت کی، مگر بارشوں کے باعث وہ کوشش بھی ناکام ہو گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کو متعدد بار شکایات کی گئیں، لیکن تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔”سڑک کی حالت ایسی ہے کہ گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور سڑک کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔
