دینہ(سہیل انجم قریشی سے) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کے ہمراہ دینہ کا دورہ کیا اور محرم کے جلوسوں کا جائزہ لیا انہوں نے محرم کے دوران امن و امان کے انتظامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عزاداری کے جلوسوں کو پرامن طریقے سے گزارنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اس موقع پر انہوں نے عوام سے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
