دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور عملہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے گزشتہ روز دینہ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ موسم برسات کی شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ بڑے نالوں کی صفائی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ بارشوں سے نالوں اور سیوریج لائنوں میں جمع ہونے والے کچرے کو بروقت ہٹا کر نکاسی آب یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کے ساتھ مختلف علاقوں میں نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو میونسپل کمیٹی دینہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی اگاہی دی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے تمام بڑے نالوں سے صفائی کو یقینی بنانے اور کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔
