پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کا 18 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے جو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التوا کا شکار ہو چکا ہے جس سے علاقہ کے عوام کو شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موسم برسات میں ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے 128 کلومیٹر روڈ مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے تین فیزز پر کام شروع کیا گیا لیکن ایک فیز کا کام بھی مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پورا علاقہ شدید عذاب میں مبتلا ہو چکا ہے باقی جو دو فیزز تھے اس ایریا میں اج تک روڈ کی مرمت تک نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے یہ حصہ اکھیڑی گئی روڈ سے بھی بدتر ہو چکا ہے ہمارے اس علاقہ کے 80 فیصد لوگ پاک ارمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دے چکے ہیں یہ شہیدوں غازیوں اور مجاہدوں کی دھرتی ہے الحمدللہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ہم چاہتے ہیں کہ چیف اف ارمی سٹاف جناب حافظ عاصم منیر صاحب ہمارے سر فخر سے مزید بلند کریں اور ہمیں ڈیول کیرج وے کا منصوبہ مکمل کروا کر دیں ورنہ ہم لوگ بے موت مر جائیں گے ہمیں بچایا جائے ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں نہ ھی ہماری کوئی خبر گیری کرنے والا ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ پنڈ دادن خان ملک محمد ولایت اعوان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ارمی چیف خصوصی توجہ دیں اور ہمارا یہ اہم مسئلہ حل کروائیں تاکہ ہمارے علاقہ میں قائم سیاحتی مقام کان نمک کھیوڑہ اور قلعہ نندنہ جہاں پر ابو ریحان البیرونی نے بیٹھ کر زمین کا قطر ناپا تھا ان کو دیکھنے کے لیے انے والوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے اس کے ساتھ ہی ہمارے اس علاقہ میں حضرت حام علیہ السلام کی قبر مبارک ، حضرت بابا فرید گنج شکررحمتہ اللہ علیہ ، حضرت سخی شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ
0