0

جامعہ تحفیظ القران جیٹھل تحصیل پنڈ دادن خان میں تقریب برائے تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) نیشنل کمیشن ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع جہلم کے زیر انتظام جامعہ تحفیظ القران جیٹھل تحصیل پنڈ دادن خان میں تقریب برائے تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچویں کلاس کے کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں فیلڈ افیسر سی ایچ ڈی طارق محمود ، قاری محمد عاقب ،ملک سرفراز، چوھدری مناظر و دیگر نے کامیاب بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور بچوں کو خصوصی مبارکباد پیش کی شاندار کامیابی پر سید منیر حسین شاہ بخاری ، سید منشا عباس بخاری ، سید مبشر بخاری ، ملک شہزاد کندوال ، سابق چیئرمین یونین کونسل کندوال ملک امجد اعجاز جھاٹلہ ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، ملک طارق جھاٹلہ ، چیئرمین واپڈا پنڈ دادن خان جاوید انجم نے بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور بچوں کو خصوصی مبارکباد پیش کی