0

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے انکارپر پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) اسٹیبلشمنٹ نے 3 دسمبر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا سرکلر جاری کیا۔

سرکلر کی کاپیاں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، ڈی آئی جی سیفٹی، اے آئی جی لاجسٹکس اسلام آباد اور اے آئی جی اسپیشل برانچ کو بھیج دی گئی ہیں۔

23 سے 26 نومبر تک غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں کارروائی شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے صدر کا یوٹرن، عوامی ردعمل پر مارشل لاء کے احکامات واپس لے لئے

The post پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے انکارپر پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع appeared first on ABN News.