0

عطاتارڑ مبالغہ آرائی کے ذریعے اپنی تشہیر کرنا چاہتا ہے،بیرسٹرسیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ عطاتارڑ مبالغہ آرائی کے ذریعے اپنی تشہیر کرنا چاہتا ہے۔ حکومت گرفتار زخمی کارکنوں سے زبردستی ویڈیوز ریکارڈ کرا رہی ہے۔ مظاہرے کی فوٹیج مانگنا وفاقی وزیرعطاتارڑ کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔
عطاتارڑ سوشل میڈیا پر کارکنوں پر فائرنگ کی ویڈیوز دیکھ لیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی فوٹیجز بھی حکومت کے ظلم و بربریت کا ثبوت ہیں۔ زخمی کارکنوں کو خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔
جعلی حکومت اپنی مرضی کی بنائی ہوئی ویڈیوز سے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔
اگر ہمارے کارکن زخمی نہیں تو انہیں ہسپتالوں میں کیوں رکھا گیا ہے؟

مزید پڑھیں :پانی کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئےجدیداصلاحات کی ضرورت ہے،وزیراعظم شہبازشریف

The post عطاتارڑ مبالغہ آرائی کے ذریعے اپنی تشہیر کرنا چاہتا ہے،بیرسٹرسیف appeared first on ABN News.