0

سینئر صحافی سید طلحہ فاروق شاہ کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری پر صدر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن کے عہدیداران کی شدید الفاظ میں مزمت

پنڈدادنحان (ملک ظہیر اعوان )چوآسیدن شاہ کے سینئر صحافی سید طلحہ فاروق شاہ کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری پر صدر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان جنرل سیکرٹری نئیر اعوان چیئرمین سید اختر علی شاہ بخاری و دیگر عہدے داران و اراکین نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت پر سینئر صحافی کے خلاف اشتہار ی ملزمہ کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج چوآسیدن شاہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے ، ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں سینئر صحافی سید طلحہ فاروق پر مقدمہ کااندراج اور اس میں عید سے ایک روز قبل گرفتاری علاقائی صحافیوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی ایک مثال ہے۔ سید طلحہ فاروق کی جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ھیں ہم اپنے دوستوں کے خلاف درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، انصاف کے حصول کے لیے ہر دروازے پر دستک دی جائے گی،ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ ہے کہ وہ جھوٹے درج کیے گئے مقدمے کا نوٹس لیں اور اعلیٰ سطح کی ا نکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔